ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانمبور ساحل پرایک طالب علم غرقاب۔؛ ۔دوسرے کو بچا لیا گیا

پانمبور ساحل پرایک طالب علم غرقاب۔؛ ۔دوسرے کو بچا لیا گیا

Wed, 14 Sep 2016 13:52:17    S.O. News Service

منگلورو14/ستمبر(ایس او نیوز) موڈبدری کی کالج میں زیر تعلیم پرافُل(20 سال) پانمبور ساحل پر سمندر میں تیرتے ہوئے غرقاب ہوگیا۔جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو لائف گارڈز نے ڈوبنے سے بچالیا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پانچ طالب علموں کا ایک گروپ پانمبور بیچ پر تفریح کے لئے آیا ہوا تھا۔ پھر ان لوگوں نے سمندر میں تیرنا شروع کیا۔ حالانکہ اس مقام پر لائف گارڈز نے خطرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے ان طالب علموں کو وہاں تیرنے سے بار بارمنع کیا۔ مگر ان بچوں نے لائف گارڈزکی بات نہیں مانی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑی لہر اٹھی جو پرافل کو گہرے پانی میں بہا کر لے گئی۔ جسے بچایا نہیں جاسکا۔ اس کا دوسراساتھی رتن (20 سال) بھی موجوں کے لپیٹ میں آگیا تھا مگر کسی طرح اسے بچانے کے بعد علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

پرافل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کورگ(کوڈاگو) تعلقہ کے سوموار پیٹ کا رہنے والا تھا۔منگل کے دن کالج میں اس کا امتحان چل رہاتھا۔ مگر وہ امتحان سے غیر حاضر رہتے ہوئے سمندری ساحل پردوستوں کے ساتھ تفریح کے لئے آیا ہوا تھا۔ دوسری طرف کالج منیجمنٹ نے صبح کے وقت ہی کوڈاگو میں اس کے والدین سے رابطہ قائم کرکے اس کی غیر حاضری کی اطلاع دے رکھی تھی۔ مگر اس سے پہلے کہ وہ اپنی غیر حاضری کے تعلق سے والدین یا کالج کے پرنسپال کو کوئی جواب دیتا، سمندر کی موج نے اس کا کام تمام کردیا۔

پانمبور پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔
    


Share: